غير مسلموں كے اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كی وجہ سے قرآن كريم كو آگ لگائی جارہی ہے

IQNA

غير مسلموں كے اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كی وجہ سے قرآن كريم كو آگ لگائی جارہی ہے

23:25 - May 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2317698
بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم كو دوبارہ آگ لگانا اور مسلمانوں كے مقدسات كی توہين كرنا بتا رہا ہے كہ مغربی دنيا غير مسلموں كے اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كی وجہ سے تشويش میں مبتلا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے عراقی قرآنی محقق، برطانیہ میں عربی اسلامك سنٹر كے صدر اور اسلامك يونيورسٹی لندن میں عرب ادبيات كے استاد علی رمضان الاويسی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا مغربی دنيا اسلام كی ترقی اور عصر حاضر كی مشكلات كو حل كرنے كيلئے مسلمانوں كی صلاحيت كو جان چكی ہے اسی لئے ان كی كوشش ہے اسلام كو بدنام كيا جائے اس لئے اسلام مخالف عناصر اسلامی مقدسات، قرآن كريم، مساجد، حجاب اور دوسرے مذہبی شعائر كی مسلسل توہين كررہے ہیں۔
انہوں نے كہا قرآن كريم كا غير مسلموں پر اثر انداز ہونا اور اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كی وجہ سے اسلام مخالف عناصر خوف زدہ ہیں كہ مستقبل مسلمانوں اور اسلام كا ہے۔ ان تمام توہين آميز اقدامات كے باجود ہم عيسائيت كے ساتھ باہمی بقائے امن اور بھائی چارے كے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں اور ان كے دينی مقدسات كی بے حرمتی نہیں كرتے كيونكہ دين اسلام ہمیں اس كی اجازت نہیں ديتا۔
ياد رہے كہ ان توہين آميز اقدامات كی جتنی مذمت كی جائے، كم ہے۔
997975
نظرات بینندگان
captcha