بين الاقوامی نمائش میں اسلامی بيداری ہال كا آغاز

IQNA

بين الاقوامی نمائش میں اسلامی بيداری ہال كا آغاز

23:26 - May 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2317704
بين الاقوامی گروپ: 25 ویں بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی ثقافت اور ارشاد كے وزير كی شركت سے اسلامی بيداری ہال افتتاح ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق 25 ویں بين الاقوامی كتاب نمائش تہران كے ايك سائڈ ہال كو اسلامی بيداری اور مزاحمتی ثقافت كيلئے مختص كرديا گيا۔ اس ہال كے افتتاحی تقريب میں ثقافت و ارشاد اسلامی كے وزير سيد محمد حسينی نے شركت كی۔
سيد محمد حسينی نے اس موقع پر اسلامی بيداری ہال میں موجود مختلف اسٹالز كا دورہ كيا ان میں تفكر اسلامی فاؤنڈيشن كا اسٹال، اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كا سٹال كے علاوہ تربيت مدرس يونيورسٹی اور ڈيفنس يونيورسٹی كے اسلامی بيداری كے موضوع پر لگائے گئے اسٹالز شامل ہیں۔
998726
نظرات بینندگان
captcha