ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، مستشرقين كی جانب سے اسلام پر كیے گئے اشكالات كا جواب دينے كی خاطر۲۴ اپريل سے شروع ہونے والی نشستوں كا سلسلہ ۷ مئی تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ نشست میں شريك ايك محقق نے "اسلام پر مستشرقين كے اشكالات ، جوابات اور جائزہ" كے عنوان سے ايك مقالہ پيش كيا جس میں مستشرقين كی جانب سے پيش كیے گئے اسلام مخالف مباحث اور افكار كو رد كيا گيا ہے ۔
انہوں نے اس فكری مكتب كے انحراف كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ مستشرقين نے اسلام كے بارے میں اپنی تحقيق كے دوران حق اور باطل كو باہم مخلوط كرديا ہے اور ايسی كتابوں كی اشاعت كی ہے جو اسلام كی اعلانیہ طور پر توہين محسوب ہوتی ہیں۔
997511