ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "نسمہ ٹی وی" سے "پرسپوليس" نامی فلم جس میں اللہ تبارك و تعالی كو انسانی صورت میں پيش كيا گيا ہے ، كو نشركرنے كے خلاف تيونسی عوام كے پرزور احتجاج كے بعد متعدد وكيلوں نے ٹی وی چينل كے سربراہ "نبيل كروی" كے خلاف عدالت میں شكايت درج كرائی تھی اور آخر كار عدالت نے ۲ مئ كو اپنے حتمی فيصلے کا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ عدالتی حكم كے مطابق سٹلائیٹ چينل "نسمہ ٹی وی" كے سربراہ كو اسلامی مقدسات كی توہين پر مشتمل فلم كی اجازت دينے پر مبلغ ١۲۰۰ جرمانے كی سزا دی گئی ہے اور چينل كے ٹيكنكل زون كے سربراہ اور پروڈيوسر پر بھی مبلغ ٦۵۰ يورو كا جرمانہ عائد كيا گيا ہے ۔
999546