ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «twocircles.net»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١ مئی بروز منگل سے شروع ہونے والی كتابی نمائش میں ١۵۰ پبلشرز میں سے صرف پانچ مسلمان پبلشرز شركت كر رہے ہیں ۔
ان چار پلشرز كی جانب سے لگائے گئے سٹالز كے منتظمين نے كہا ہے كہ ان سٹالز كا مشاہدہ كرنے والے اكثرافراد غير مسلم جوان اور بالخصوص ہندو جوان ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ غير مسلم جوانوں كی جانب سے زيادہ تر تقاضا قرآن كريم ، اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی سيرت اور اسلامی اصول عقائد كی كتابوں كا كيا جارہا ہے ۔
999517