ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی نيوز ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا آغاز امارات كے علاقے "الطوار" میں واقع مدرسہ "الحديبية" میں کیا جائے گا اور مقابلوں میں شريك اميد وار تلاوت قرآن كريم اور اذان میں زيباترين آواز كا لقب جيتنے كے لیے مقابلے كریں گے ۔
جايزہ دبئی قرآنی مقابلوں كی آرگنائزنگ كمیٹی كے صدر "ابراہيم محمد بو ملحہ" نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ تين روز تك جاری رہے گا واضح كيا ہے كہ ان مقابلوں میں امارات بھر سے ۵۰۰ افراد نے شركت كی ہے جو زيبا ترين آواز كا لقب حاصل كرنے كے لیے آپس میں مقابلہ كریں گے ۔
999497