ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے ايك بار پھر مقبوضہ قدس كی جانب سفر كی مخالفت پر زور ديتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ اس قسم كے سفر فلسطين كے دشمن كے ساتھ معمول كے تعلقات كی بحالی اور ان كی خدمت كے مترادف ہے ۔
اس بيان میں واضح كيا گياہے كہ ہم اسرائيل كی جانب سے یہودی سازی اور نابودی كے خطرے سے دوچار قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت كے لیے لازم اور مؤثر اقدام پرزور ديتے ہوئے مقبوضہ قدس كی جانب ہر قسم كے سفر كی مخالفت كا اعلان كرتے ہیں ۔
999476