مصر ؛ پارليمنٹ میں قرآن كی نشر و اشاعت كا قانونی بل پيش

IQNA

مصر ؛ پارليمنٹ میں قرآن كی نشر و اشاعت كا قانونی بل پيش

23:54 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318093
بين الاقوامی گروپ : مصر كے ركن پارليمنٹ "ياسر صلاح القاضی" نے قرآن اور احاديث نبوی ﴿ص﴾ كی نشر واشاعت كا قانونی بل پارليمنٹ میں پيش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ almesryoon، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصركے پارليمانی ركن "ياس صلاح القاضی" نے كہا ہے كہ ١۹۸۵ء میں شق نمبر ١۰۲ كے تحت مظور ہونے والا قانونی مسودہ قرآن كی نشر و اشاعت میں سہل انگاری اور كوتاہيوں کے ساتھ ساتھ قرآن میں تحريف كے لیے بعض لوگوں كے وسوسوں كو نہیں روك سكتا لہذا میں نے قرآن اور احاديث نبوی﴿ص﴾ كی نشر و اشاعت كی نئی شرائط پر مشتمل قانونی مسودے كو پارلیمنٹ میں پيش كيا ہے ۔
انہوں نے بعض قرآنی نسخوں میں پرنٹنگ كی غلطيوں كو اس مسودے كے ديگر دلائل میں سے قرارديتے ہوئے كہا ہے كہ الازہر كے اسلامی تحقيقاتی سينٹر نے اب تك آيات ، كلمات اور صفحات میں مختلف پرنٹنگ غلطيوں پر مشتمل۲۰ ہزار قرآن نسخوں كو جمع اور ضبط كيا ہے ۔
998789
نظرات بینندگان
captcha