ناصریہ كے دارالقرآن كے انچارج "رعد عدنان " نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران عراق كے جنوبی علاقے میں اس ریڈيو اسٹیشن كے آغاز كی خبر دی ہے اور اس كو جنوبی عراق كا پہلا قرآنی ریڈيو اسٹيشن قرار ديا ہے ۔
انہوں نے اس اسٹيشن كی سرگرمیوں كے بارے میں كہا ہے كہ اس ریڈيو سے عالم اسلام كے مشہور ترين قاريوں كی تلاوت ، تفسير قرآن اور تجويد كے درسوں كے علاوہ قرآنی موضوعات پر خطابات بھی نشر كیے جائیں گے ۔
انہوں نے اس ریڈيو اسٹيشن كے ديگر پرگراموں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : قرآن اور اس كے مقام و منزلت كے بارے میں اہل بيت ﴿ع﴾ كی احاديث اسی طرح مختلف قسم كے قرآنی پروگراموں پر مشتمل نشريات اس ریڈيو اسٹيشن كے ديگر پروگراموں كا حصہ ہے ۔
999648