قرآن كريم كی توہين ايك جارحانہ عمل ہے

IQNA

قرآن كريم كی توہين ايك جارحانہ عمل ہے

23:52 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318101
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے ركن پارليمنٹ نے قرآن كريم كی توہين كو جارحانہ عمل قرار ديا ہے جس كے مقابل پركوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سكتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "اليوم السابع"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ میں قائم "مزاحمت سے وفاداری" كمیٹی كے ركن "حسين الموسوی" نے کہا ہے کہ امريكہ میں قرآن سوزی كا واقعہ امريكی حكومت اور عالمی صیہونيزم کے زیر نگرانی اور مکمل حمایت کے ساتھ انجام دیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ قرآن كريم كی شان میں گستاخی امريكی حكومت كی جانب سے ايك ایسا جارحانہ عمل ہے جس پر كوئی مسلمان بھی خاموش نہیں رہ سكتا ہے ۔
انہوں واضح كيا ہے كہ یہ اقدام عرب اور اسلامی قوموں كی فكری ، شناختی ، ثقافتی علامت اور انكے نظام زندگی كے مقابل پر اسلام دشمنوں كی بہت بڑی جسارت ہے۔
999594
نظرات بینندگان
captcha