ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "islamtoday" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے مراكش كے علماء نے اس بيانیہ میں كہا امريكی پادری ٹری جونز كے ہاتھوں قرآن كريم كو جلانا بہت بڑا گناہ ہے اور پورے عالم اسلام كی توہين ہے۔ یہ بيانیہ مراكش كی تعليمی سپريم كونسل كے جاری كيا اور ٹری جونز كے اقدام كو تمام اديان كے حق میں خيانت قرار ديا ۔
علماء نے كہا كہ یہ جرم ايك ايسی كتاب كے بارے میں كيا گيا ہے جو صلح اور بھائی چارے كا درس ديتی ہے اس طرح كے اقدامات سے مسلمانوں كا اعتقاد زيادہ مستحكم ہوگا۔ اور وہ اسلامی اقدار پر زيادہ كار بند رہے گی۔ یہ كتاب تمام مسلمانوں كے قلوب میں محفوظ ہے ۔ اس بيانیہ میں امريكی سكالرز اور دنيا كے علماء سے اسی طرح كی زيادہ پسندی كے خلاف متحد ہونے كی دعوت دی ہے۔
999989