لاہور ؛ "فاطمہ﴿ع﴾ شناسی" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

IQNA

لاہور ؛ "فاطمہ﴿ع﴾ شناسی" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

23:53 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318934
علم و فكر گروپ : ١۲ مئ كو لاہور كے منہاج الحسين﴿ع﴾ اسلامی سينٹر میں "فاطمہ﴿ع﴾ شناسی" كے عنوان سے ايك نشست كے دوران حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت اور زندگی كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١۲ مئی كو مقامی وقت كے مطابق 9بجے حضرت زہرا﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر "فاطمہ﴿ع﴾ شناسی" كے عنوان سے ايك نشست كے دوران حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت اور زندگی كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
واضح رہے كہ مذكورہ نشست لاہور كے علاقے جوہر ٹاؤن سے تعلق ركھنے والے علمی ، ثقافتی اور دينی ميدانوں میں فعال شيعہ خواتين و حضرات كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پروگرام ہر سال مختلف علماء كی جانب سے اردو اور انگلش زبان میں خطابات اور سينكڑوں افراد كی شركت كے ہمرا منعقد كيا جاتا ہے ۔
1000257
نظرات بینندگان
captcha