اردنی شہريوں كا بان كی مون سے بحرينی سياسی كاركنوں كی رہائی كا مطالبہ

IQNA

اردنی شہريوں كا بان كی مون سے بحرينی سياسی كاركنوں كی رہائی كا مطالبہ

23:45 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318938
بين الاقوامی گروپ: اردن كی 110 سے زيادہ سول سوسائٹی كی تنظيموں اور شخصيات نے اقدام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون سے مطالبہ كيا ہے كہ آل خليفہ كی حكومت پر دباؤ ڈال كر جلد از جلد سياسی قيديوں مخصوصا عبدالہادی الخواجہ كو رہا كيا جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے اردن كی 110 سے زيادہ سول سوسائٹی كی تنظيموں اور شخصيات بان كی مون كو ايك خط لكھا ہے جس میں اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل سے مطالبہ كيا ہے كہ بحرينی حكومت پر دباؤ ڈال كر سياسی قيديوں كو رہا كروايا جائے۔ مخصوصا انسانی حقوق كے سرگرم كاركن عبدالہادی الخواجہ جس كی جسمانی حالت بھوك ہڑتال كی وجہ سے خراب ہے۔ اس گروپ نے پر امن مظاہروں میں گرفتار ہونے والے تمام لوگوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے اس كا كہنا تھا بحرينی حكومت پر تشدد پاليسی بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے اور انسانی حقوق كی بھی پامالی كی جارہی ہے بين الاقوامی برادری سے اس كے خلاف اقدامات كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
1000034
نظرات بینندگان
captcha