ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے اردن كی 110 سے زيادہ سول سوسائٹی كی تنظيموں اور شخصيات بان كی مون كو ايك خط لكھا ہے جس میں اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل سے مطالبہ كيا ہے كہ بحرينی حكومت پر دباؤ ڈال كر سياسی قيديوں كو رہا كروايا جائے۔ مخصوصا انسانی حقوق كے سرگرم كاركن عبدالہادی الخواجہ جس كی جسمانی حالت بھوك ہڑتال كی وجہ سے خراب ہے۔ اس گروپ نے پر امن مظاہروں میں گرفتار ہونے والے تمام لوگوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے اس كا كہنا تھا بحرينی حكومت پر تشدد پاليسی بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے اور انسانی حقوق كی بھی پامالی كی جارہی ہے بين الاقوامی برادری سے اس كے خلاف اقدامات كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
1000034