لندن يونيورسٹی میں "تفسير سورہ لقمان" اجلاس كا انعقاد

IQNA

لندن يونيورسٹی میں "تفسير سورہ لقمان" اجلاس كا انعقاد

23:49 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318949
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ترقی و تحقيق انسٹی ٹيوٹ لندن كے زير اہتمام 9 جون 2012ء كو لندن يونيورسٹی كے كوئين مری كالج میں تفسير سورہ لقمان اجلاس منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "IIDR" نيت ور ك سے نقل كا1 ہے كہ یہ ايك روزہ اجلاس صبح 9 بجے سے ليكر رات 7 بجے تك جاری رہے گا اور اس میں سورہ لقمان كی تفسير كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا جائے گا۔
حضرت لقمان كا اپنے بیٹے كو خدا كی يكتائی كے بارے میں نصيحت، والدين اور ان كا احترام، اللہ تعالی كا قرب حاصل كرنے كيلئے نيك اعمال كی انجام دہی، غرور جو تمام گناہوں كا سرچشمہ ہے اس سے پرہيز ، اور تكبر سے نجات كا راستہ جيسے موضوعات كا اس اجلاس میں جائزہ ليا جائے گا۔
برطانوی اسلامی دارالعلوم كے فارغ التحصيل اور لندن كے مدارس دينیہ میں ادبيات عرب ، تفسير، حديث اور تجويد كے استاد امام صدر العالم اس اجلاس سے خطاب كریں گے۔ اسلامی ترقی و تحقيق انسٹی ٹيوٹ لندن ہر ماہ اسی طرح كے تعليمی اجلاس منعقد كراتا ہے۔
1000134
نظرات بینندگان
captcha