ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "ہمارے چھينے گئے حقوق" كے شعار پر مشتمل ان مظاہروں كے دوران جوانوں اور خواتين كی مختلف تنظيموں نے شركت كی ہے ۔
قطيفی شيعوں نے شہر كی گليوں میں ريلی كے دوران سعودی سيكورٹی فورسز كی جانب سے نہتے مظاہرین پر وحشيانہ تشدد كی مذمت اور آزادی کے حصول كے لیے شديد نعرہ بازی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہرين نے اپنے فلك شگاف نعروں كے ذريعے قاتلوں بالخصوص المنطقة الشرقية كے حاكم "محمد بن فہد" كی گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے ان مظاہرين كو تشدد كا نشانہ بنايا ہے جس كے نتيجے میں كئی افرد زخمی يا جاں بحق ہوئے ہیں ۔
1000556