ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پارٹی كے رہنما نے خيال ظاہر كيا ہے كہ امريكی پادری ٹيری جونز كی یہ توہين آميز اور غير اخلاقی حركت اسلام كےساتھ اس كی دشمنی اور بغض كی نشاندہی كرتی ہے جو ايك سوچے سمجھے منصوبے كے تحت عالم اسلام اور مسيحيت كے درميان دراڑ ڈالنے كے لیے انجام دی گئی ہے ۔
بلال تقی الدين نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ مختلف زمانوں میں مسلمانوں اور مسيحيوں كے درميان اختلاف اور نفرتیں ايجاد كرنے كے لیے اس قسم كی غير معقول حركتوں كی تكرار ہوتی رہی ہے واضح كيا ہے كہ آیا مسلمانوں كی طرح مسيحيوں نے بھی ان مذموم حركات كی مذمت كی ہے یا نہیں ؟ اور كيا یہ اقدام مسيحی تعليمات كے ساتھ ميل كھاتے ہیں ؟
1000524