ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس آل اسلام يونيورسٹيز يونين، انجمن وحدت اسلام لندن، الازہر يونيورسٹی اور دنيا كے تيس ممالك كے وفود شركت كریں گے۔ یہ كانفرنس دو دن جاری رہے گی۔
آل اسلامك يونيورسٹيز يونين كے سيكرٹری جنرل جعفر عبدالسلام نے اپنی گفتگو میں كہا اس كانفرنس كا مقصد عصر حاضر میں وحدت اسلامی كی اہميت اور عالم اسلام كی ملتوں كے درميان وحدت قائم كرنے كے طريقہ كار كا جائزہ لينا ہے۔اس كانفرنس كے دوسرے اہداف میں سے دنيا ئے اسلام كے درميان اقتصاد تعليم و تربيت كی بنياد پر وحدت قائم كرنا اور وحدت اسلامی میں ركاوٹ بننے والے عوامل كا خاتمہ كرنا ہے۔ عصر حاضر میں دنيائے اسلام میں اس طرح كی كانفرنسز كا انعقاد كركے وحدت اسلامی كی راہ ہموار كرنا بہت اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس دو روزہ كانفرنس میں عالم اسلام كے اسكالرز چاليس تحقيقاتی مقالے پيش كریں گے۔ يادرہے كہ كانفرنس كے اختتامی اجلاس میں وحدت اسلامی كا آئين جاری كيا جائے گا۔
1000459