اردن كے قومی حفظ قرآن كے مقابلوں میں نماياں پوزيشن لينے والوں كی قدردانی

IQNA

اردن كے قومی حفظ قرآن كے مقابلوں میں نماياں پوزيشن لينے والوں كی قدردانی

14:25 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319541
بين الاقوامی گروپ: اردن كے قومی حفظ قرآن شيخ عبداللہ المطوع مقابلے اختتام پذير ہوئے ہیں اور اس میں پوزيشن لينے والے حفاظ قرآن كی قدردانی كيلئے ايك تقريب گيارہ مئی كو منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ارردن سے شائع ہونے والے اخبار "الدستور" سے نقل كيا ہے اردن كے دارالحكومت عمان میں انجمن حافظان قرآن كے تعاون سے یہ تقريب منعقد ہوگی۔
اس تقريب میں اردن كی حكومتی شخصيات شركت كریں گی اور اس مقابلے میں پوزيشن لينے والے حفاظ كو انعامات ديئے جائیں گے۔ياد رہے كہ یہ تقريب عمان كے ثقافت محل میں گيارہ مئی كو 5 بجے شروع ہوگی۔
1000543
نظرات بینندگان
captcha