الجزائر ؛ تعليم قرآن كريم كورس كا آغاز

IQNA

الجزائر ؛ تعليم قرآن كريم كورس كا آغاز

23:06 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319786
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے دارالحكومت الجزيرہ میں گذشتہ روز تعليم قرآن كريم كورس كا آغاز ہوگيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lexpressiondz" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے الجزائر كی مذہبی امور كی وزارت كے تعاون سے قرآنی مدارس كے طلاب كيلئے تعليم قرآن كريم كورسز كا آغاز كرديا ہے۔ جس میں صوبہ الجزيرہ كے مذہبی اداروں كے حكام اور اساتيد شركت كررہے ہیں۔ اس كورس كا مقصد قرآن كريم كو سيكھنے كے جديد طريقے سے آگاہی اور قرآنی مدارس میں حفظ قرآن كی طرف مائل كرنا ہے۔
اس كورس كے منتظمين نے تاكيد كی ہے كہ صوبہ الجزيرہ كے قرآنی مدارس میں حال حاضر تين ہزار سے زائد بچے تعليم حاصل كررہے ہیں۔ یہ كورس ايك ہفتے جاری رہے گا جس میں تعليم قرآن كے جديد طريقوں سے آشنا كيا جائے گا۔
1001312
نظرات بینندگان
captcha