ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراق كے مستقل نامہ نگاروں كی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبائی كونسل كے صدر "صلاح الدين عمار اليوسف حمود" نے اعلان كيا ہے كہ كل ۵ مئی كو كونسل كی جانب سے "سامرا ؛اسلامی تہذيب اور ثقافت كا مركز" منصوبے كی منظوری دی گئی ہے ۔
كونسل كے صدر نے سامرا كے محققين ، دينی اور ثقافتی شخصيات كی موجودگی میں اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ سامرا كو تاريخی اور دينی شناخت كے ساتھ ساتھ جغرافيائی حوالے سے خاص اہميت حاصل ہے اور یہ شہر خلافت عباسی كا مركز بھی رہا ہے ۔
انہوں نے "سامرا ؛اسلامی تہذيب اور ثقافت كا مركز" منصوبے كے اجرا كے لیے شہر كے ماہرين اور ثقافتی شخصيات پر مشتمل كمیٹی كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے ۔
1001061