ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، اس كورس كی افتتاحیہ تقريب يوم استاد كے موقع پر سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل حجت الاسلام و المسلمين "سيد حامد ملكوتی تبار" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
ايرانی قونصلر جنرل اور ڈورشاب میں تعليم و تربيت كے انچارج "سند محمد" نے يوم استاد كی مناسبت سے مبارك باد پيش كرتے ہوئے خدمتكار اور زحمت كش استاد طبقے كی قدردانی كی ہے اور فارسی زبان كے تعليمی كورس كی اہميت اوراس كے فروغ كے لیے ايرانی كلچرل سينٹر كے پاس موجودہ امكانات سے استفادے پر زورديا ہے ۔
1001323