ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ سے ايتھوپيا كے مواصلات اور تعلقات عامہ كے ڈائريكٹر جنرل سٹالن گرسلاسی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا اسلامی بيداری كا محور دين اور مذہبی اقدار تھا كيونكہ متكبر اور جابر حكومتوں كے سقوط میں دين نے مركزی كردار ادا كيا۔ كيونكہ مذہب يعنی جمہوريت انسانی، حقوق كی پاسداری اور عوام كی حكمرانی ہے۔
انہوں نے كہا عرب ممالك میں بھی اسلامی بيداری كا منبع دين تھا كيونكہ دين كی وجہ سے لوگ حكومتوں كے كردار سے آشنا ہوتے اور انہیں اپنے حقوق كے حصول كا خيال ہے۔ انہوں نے مزيد كہا اسلامی بيداری فقط عرب ممالك میں ہی جاری نہیں ہوئی بلكہ كہا جاسكتا ہے كہ وال اسٹریٹ كی تحريك بھی اسلامی بيداری كا نتيجہ ہے۔ كيونكہ وال سٹریٹ كا مقصد بھی عدالت اجتماعی اور برابری كا حصول ہے۔
1000617