سوئٹزر لينڈ ؛ قرآن كريم كا جرمن ترجمہ كی تقسيم

IQNA

سوئٹزر لينڈ ؛ قرآن كريم كا جرمن ترجمہ كی تقسيم

14:47 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320489
بين الاقوامی گروپ: جرمن شہروں میں 25 ملين قرآن كريم كے نسخوں كی تقسيم كے بعد سوئٹزر لينڈ كے شہريوں نے قرآن كريم كے جرمن ترجمہ كو تقسيم كرنا شروع كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "rts" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے شہروں میں قرآن كريم كی تقسيم كے بعد جرمن ترجمہ كے قرآنی نسخوں كی تقسيم سوٹزر لينڈ كے شہروں میں بھی شروع ہوگئی ہے۔ مسلمان شہريوں نے اسلامی تنظيموں كے تعاون سے یہ كام شروع كيا ہے۔
سوئٹزر لينڈ كے ذرائع ابلاغ كے مطابق قرآن كريم كی تقسيم كے معاملے كو جرمنی میں تقسيم ہونے والے 25 ملين قرآنی نسخوں كی تقسيم كے ساتھ مربوط كررہی ہیں۔ ليكن سوئٹزر لينڈ كے مسلمان شہريوں نے اعلان كيا ہے اس مسئلہ كا ان كے ساتھ تعلق نہیں ہے بلكہ ہم خود قرآن تقسيم كررہے ہیں۔ سوئس حكام نے سيكورٹی اداروں سے كہا كہ اس معاملہ كے پيچھے فرد يا گروپ كی شناسائی كی جائے۔
1001269
نظرات بینندگان
captcha