ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "salon-musulman-valdoise" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس سال 15 اور 16 ستمبر كو اسلامی آثار كی قومی نمائش منعقد ہوگی جس میں حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلے بھی ہوں گے یہ مقابلے فرانس كے شہر وال دو آز میں منعقد ہوں گے۔
ان مقابلوں میں تمام عمر كے افراد كے لوگ شامل ہوسكتے ہیں یہ نمائش پہلی بار وال دو آز كے شہر میں ہورہی ہے اس میں يورپ اور مشرق وسطی كے ممتاز علماء اور اسكالرز پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی كے بارے میں بھی خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ فرانس میں اسلامی تعليم، مسلمانوں كی نظر میں حضرت عيسی كا مقام، بچوں میں اسلام كی آشنائی كے طريقے وغيرہ كے موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔
1001860