ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «radikal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كمیٹی كے صدر "عبد الشكور حسين" نے اعلان كيا ہے كہ حكومت گرانے كے لیے ہر قسم كی بغاوت اور مظاہرے اسلامی تعليمات كی رو سے حرام ہیں ۔
واضح رہے كہ منگل كے دن وزير اعظم كے اس بيان كہ مظاہرہ كرنے والے افراد حكومت كی سرنگونی كے درپے تھے ، كے دوسرے دن ہی یہ فتوا صادر كيا گيا ہے ۔ ملائيشيا كے وزير اعظم نے حكومت مخالف مظاہرين كوكڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين ملائيشيا كے استقلال چوك كو قاہرہ كے التحرير چوك میں تبديل كرنے كا ارادہ ركھتے تھے ۔
1002369