حكومت كے خلاف ہر قسم کے مظاہرے حرام ہیں :ملائيشيا کی قومی فتوی كمیٹی

IQNA

حكومت كے خلاف ہر قسم کے مظاہرے حرام ہیں :ملائيشيا کی قومی فتوی كمیٹی

22:41 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320714
بين الاقوامی گروپ : كل ٦ مئی كو ملائيشيا كی قومی فتوی كمیٹی نے ايك بيا ن كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ حكومت كے خلاف ہر قسم كا دہرنہ ، احتجاجی ريلی اور مظاہرہ اسلام كی رو سے حرام ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «radikal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كمیٹی كے صدر "عبد الشكور حسين" نے اعلان كيا ہے كہ حكومت گرانے كے لیے ہر قسم كی بغاوت اور مظاہرے اسلامی تعليمات كی رو سے حرام ہیں ۔
واضح رہے كہ منگل كے دن وزير اعظم كے اس بيان كہ مظاہرہ كرنے والے افراد حكومت كی سرنگونی كے درپے تھے ، كے دوسرے دن ہی یہ فتوا صادر كيا گيا ہے ۔ ملائيشيا كے وزير اعظم نے حكومت مخالف مظاہرين كوكڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين ملائيشيا كے استقلال چوك كو قاہرہ كے التحرير چوك میں تبديل كرنے كا ارادہ ركھتے تھے ۔
1002369
نظرات بینندگان
captcha