مصر میں شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كا افتتاح

IQNA

مصر میں شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كا افتتاح

22:42 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320716
بين الاقوامی گروپ : مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں لبنان كے ممتاز عالم دين شيخ "علی كورانی" كی موجودگی میں شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shabab.ahram، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قاہرہ میں مصری شيعوں كے پہلے امام بارگاہ كا بقاعدہ طور پر افتتاح كر دياگيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ امام بارگاہ كی افتتاحیہ تقريب کا انعقاد لبنان كے معروف عالم دين اور كئی سال سے قم المقدس میں مقيم شيخ "علی كورانی" كی موجودگی میں کیا گیا ہے جبكہ اس تقريب كے ضمن میں دينی اور ثقافتی سيمينار كا بھی اہتمام كيا گيا تھا۔
مصركا چند روزہ دورہ كرنے والے شيخ كورانی كا قاہرہ كے بين الاقوامی ائيرپورٹ پر والہانہ استقبال كيا گيا اسی طرح اس دورے كے دوران انہوں نے شيعوں ، اور مصر كی ناموردينی اور ثقافتی شخصيات كے ساتھ ملاقات اور گفتگو كی ہے ۔
1002292
نظرات بینندگان
captcha