تہران بين الاقوامی كتابی نمائش سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی خصوصی رپورٹ كے مطابق لبنان كے ركن پارليمنٹ "علی فياض" نے ٦ مئی كو اسلامی بيداری ہال میں منعقد ہونے والی نشست كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی بيداری كا اصل وظیفہ معاشرے كے تمام سياسی ، سماجی اور مذہبی گروپوں كو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے لہذا اسے معاشرے میں اكثريت كی رائے كی ترجمانی كرنی چاہيئے ۔
انہوں نے "اسلامی بيداری اور مزاحمتی گرپوں كا مستقبل" كے عنوان سے منعقدہ نشست كے دوران مسئلہ فلسطين كی اہميت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ دنيائے عرب میں ايسی تحريكوں كی ضرورت ہے جو اسرائيلی حملوں كا ڈٹ كر مقابلہ كریں ۔
1001736