ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «جمعية الوفاق الوطنی الإسلامية»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الوفاق نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ حالیہ حكومت اپنی قانونی حيثيت كھو چكی ہے اور اب اس كی بقا كے لیے كسی قسم كا كوئی قانون موجود نہیں ہے ۔
حزب الوفاق نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ اس قسم كی حكومت كا جاری رہنا ناممكن ہے واضح كيا ہے كہ اس حكومت كا استمرار ان عوامی فيصلوں كی صريح خلاف ورزی ہے جن میں ہميشہ سے عوامی ارادوں اور خواہشات كے مطابق حكومت كی تشكيل پر زور ديا جاتا ہے ۔
حزب کے مطابق ، حکمرانوں نے اپنی حکومت کے دور میں قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ملک کی عوام کو غربت اور افلاس کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور ان سب مسائل کے باوجود مذہبی اور قومی امتیازات کی تقویت اس حکومت کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے ۔
1002075