ايران كے ساتھ بہتر تعلقات مصری صدر كی ترجيحات میں شامل ہونا چاہيئے

IQNA

ايران كے ساتھ بہتر تعلقات مصری صدر كی ترجيحات میں شامل ہونا چاہيئے

22:43 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320724
بين الاقوامی گروپ : مصر كے سياسی گروپوں اورعوام نے مسئلہ فلسطين كی اہميت اور خطے میں مصر كے بہتر مقام اور كردار تك رسائی كے لیے اسلامی جمہوریہ ايران كے ساتھ اپنے تعلقات كو از سرنو قائم كرنے كا مطالبہ اور مصری صدركی جانب سے اس قسم كی سياسی پاليسيوں كو اپنی ترجيحات میں شامل كرنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے سياسی گروپوں نے اعلان كيا ہے كہ بلا شك مصر كا آئندہ صدر اپنی انتخابی مہم كے دوران ايران كے ساتھ گزشتہ دہائيوں میں توڑے گئے تعلقات كی بحالی كے لیے راہ حل تلاش كرنے كی كوشش كرے گا ۔
انہوں نے زور ديا ہے مصر كے آئندہ صدر كو خطے میں استحكام پيدا كرنے كی خاطر بہت بڑی سازشوں كا سامنا كرنا پڑے گا اور یہ مسئلہ خطے میں مؤثرترين ملك كے عنوان سے ايران كے ساتھ تعلقات كی بحالی میں اہم كردار ادا كرے گا۔
1002233
نظرات بینندگان
captcha