ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق الہدی ثقافتی و مطبوعاتی ادارے كے ڈپٹی "كمالی" نے كہا ہے كہ اندرون اور بيرون ملك اسلامی ايرانی ثقافت كی ترويج اس ادارے كے مہم ترين اہداف میں سے ہے اسی طرح اس ادرے نے ملكی اور غير ملكی پبلشرز كے ساتھ ملكر بہت سی مختلف كتابوں كے ترجمے اور اشاعت میں مدد كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ ادراہ بين الاقوامی كتابوں كی نشر و اشاعت اور دنيا كی مختلف زبانوں میں ترجموں كے لیے حيرت انگيز كام كر رہا ہے اور دنيا بھر كی بين الاقوامی كتابی نمائشوں میں اسلامی جمہوری ايران كا نمائندہ محسوب كيا جاتا ہے ۔
1001797