ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "الجيران" اخبار سے نقل كيا ہے كہ عراقی كردستان پارليمنٹ كی مذہبی امور اور اوقاف كمیٹی كے سربراہ بشير حداد نے پريس كانفرنس میں اعلان كيا ہے مسلمانوں كے غم و غصہ كی وجہ سے اس ميگزين كی اشاعت پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے كہا اس ميگزين نے فيس بك سے نقل كيا كہ ايك كرد مصنف جو يورپ میں مقيم ہے مسلمانوں اور اسلامی كی توہين كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا عراقی كردستان كے مسلم علماء كی يونين نے اسے اسلام اور مسلمانوں كی براہ راست توہين قرار ديا ہے۔ بشير حداد نے كہا عراقی كردستان پارليمنٹ كی اوقاف اور مذہبی امور كی كمیٹی پارليمنٹ كی انسانی حقوق كی كمیٹی كردستان مسلم علماء يونين كے نمائندے اور جربہ ميگزين كے نمائندے كی موجودگی میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں ميگزين كے اس اقدام كو خلاف شرع اور مسلم امت میں فساد كے مترادف قرار دے كر اس ميگزين پر پابندی لگا دی۔
1002463