ساحل عاج ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت كا جائزہ ليا گيا

IQNA

ساحل عاج ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت كا جائزہ ليا گيا

20:07 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321580
علم و فكر گروپ : ٦ مئی كو ساحل عاج كے دارالحكومت "ابيجان" كے محلے "ماركوری" میں واقع "الزہرا﴿ع﴾ ثقافتی كمپليكس" میں كانفرنس كے دوران سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل اور شخصيت كے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، انجمن "الغدير" كی كوششوں سے محلہ ماركوری میں ايك كانفرنس كے دوران حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے حالات زندگی كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران علماء ، دانشوروں ، مذہبی اور سياسی شخصيات كے علاوہ یہاں مقيم لبنانی باشندوں كی موجودگی میں سيدہ كونين ﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل اور حالات زندگی كو بيان كيا گيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، كانفرنس كے دوران لبنان كے شہر"صور" كی علماء مجلس كے سربراہ "شيخ يوسف دعموس" ، تنظيم مجمع علمائے جبل عامل كے صدر عبد المنعم قبيسی نے كانفرنس كے موضوع پر خطاب پر كيا اور حاضرين كے دينی سوالوں كے جوابات ديئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ، ۳ مئی كوانجمن الغدير كی كوششوں سے ماركوری محلے میں ايام فاطمیہ﴿ع﴾ كی مناسب سے پروگراموں كا انعقاد كيا گيا تھا۔
1003370

نظرات بینندگان
captcha