ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ٦ مئی كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲ سے ۴ بجے تك شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں اس كانفرنس كے دوران پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
مذكورہ كانفرنس كے دوران ملك كے نامور عالم دين "پيرزادہ رضا ثاقب مصطفائی" نے پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : پيغمبر ﴿ص﴾ كی سيرت مباركہ میں انسان كو درپيش آنے والے تمام مسائل كا حل بيان كيا گياہے اور مسلمانوں كو چاہيئے كہ رسول ﴿ص﴾ كا امتی اور پيروكار ہونے كے ناطے اپنی زندگيوں میں سيرت نبوی﴿ص﴾ پر عمل كریں تاكہ دنيا اور آخرت میں كاميابی سے ہمكنار ہو سكیں ۔
1001769