عمان میں قرآنی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

IQNA

عمان میں قرآنی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

22:55 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321614
بين الاقوامی گروپ : ۷ مئی كو عمان كے دارالحكومت "مسقط" میں طلباء كے حفظ قرآن كريم مقابلوں میں كامياب ہونے والے اميدواروں كی تجليل كے لیے اعزازیہ تقريب كا انعقاد کیاگیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ «Times of Oman»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اعزازیہ تقريب عمان كی وزارت تعليم كی كوششوں ، وزير قانون "عبدالمالك بن عبداللہ الخليلی" كے زير نگرانی اور ملك كی وزير تعليم "مديحہ بن احمد الشيبانیہ" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے کل قرآن کا حفظ ، ۲۴ جزء ، ١۸جزء ، ١۲جزء اور ٦ جزء كا حفظ اور تجويد پر مشتمل ۵ مخلف گروپوں میں ملك بھر سے طلباء و طالبات كی شركت كے ہمراہ منعقد كیے گئے ہیں۔
عمان میں اسلامی تعليم و تربيت كے شعبہ انسانی علوم کی ترقی كے لیے قائم كمیٹی كے ركن "حمد بن سالم الراجحی" نے تقريب كے دوران خيال ظاہركيا ہے كہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد طلباء كے درميان اسلامی اقدار كی ترویج كے لیے ايك مؤثر اقدام ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسلامی تعليم طلباء كی رفتار و گفتار كی اصلاح میں مہم كرداد ادا كرتی ہے ۔
1003355
نظرات بینندگان
captcha