پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی ؛ كردی ميگزين كے خلاف احتجاجی مظاہرہ

IQNA

پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی ؛ كردی ميگزين كے خلاف احتجاجی مظاہرہ

22:57 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321616
بين الاقوامی گروپ : كل ۷ مئی كو عراقی عوام نے صوبہ "سليمانیہ" میں مظاہروں كے ذريعے كردی زبان كے ميگزين "جربة" كی جانب سے پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت العراق" ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سينكڑوں كی تعداد میں عراقی شہريوں اور سليمانیہ صوبےكی يونيورسٹيوں كے طلباء و طالبات نے "سليمانیہ" يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے مظاہرے میں شركت كی ہے ۔
عراق كی سرگرم اسلامی شخصيت اور يونيورسٹی كے استاد "مثنی امين" نے مظاہرين سے خاطب كے دوران كہا : اللہ تبارك و تعالی كی توہين ملك كے اساسی قانون كی توہين محسوب كی جائے گی جبکہ مسلمانوں كے جذبات کو مجروح کرنا عراق میں افراتفری اور انتشار كو ہوا دينے كے برابر ہے ۔
انہوں نے كردستان كے مقامی عمائدين سے ان اقدامات كے سدباب کے لیے سنجیدہ اقدامات اور اسلامی مقدسات كی توہين كرنے والوں كے خلاف جلد از جلد کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1003256
نظرات بینندگان
captcha