تركی كے شہر "بينگل" میں "مؤمن خاتون" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

تركی كے شہر "بينگل" میں "مؤمن خاتون" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

22:56 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321620
علم و فكر گروپ : ٦ مئی كو بينگل میں فكر فاؤنڈيشن كی جانب سے "مؤمن خاتون" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، قرآن اور زندگی كے موضوع پر فكر فاؤنڈيشن نے "مؤمن خاتون" كے عنوان سے كانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں بينگل كے شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
كانفرنس كی ابتداء میں عالم اسلام كے معروف مصنف اور شاعر "ہوليا شكرچی" Hülya Şekerci نے صدر اسلام میں خواتين كے فعال كردار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ صدر اسلام میں ايسی خواتين موجود تھی جو رسول اللہ﴿ص﴾ كی سچی پيروكار تھیں جنہوں نے اسلام كی سربلندی اور پھيلاؤ كے لیے بہت سی قربانياں دی تھیں ؛ اس زمانے میں جب مسجد كے اندر رسول گرامی اسلام ﴿ص﴾ اعتقادی ، سياسی اور سماجی موضوعات پر خطاب كرتے تھے اسلامی معاشرے كی یہ خواتين ان علمی مجالس میں فعال انداز سے شركت كيا كرتی تھیں اور اسی كا مطلب اسلامی امور میں مسلمان خواتين كی بھرپور انداز سے شرکت کرنا ہے ۔
1003425
نظرات بینندگان
captcha