بيت المقدس كے علماء نے فلسطينی قيديوں كی حمايت كا اعلان كرديا

IQNA

بيت المقدس كے علماء نے فلسطينی قيديوں كی حمايت كا اعلان كرديا

15:25 - May 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2322318
بين الاقوامی گروپ: بيت المقدس كی علماء اور مبلغين كمیٹی نے دنيائے اسلام اور ملت عرب سے فلسطينی قيديوں كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "CPI" سے نقل كيا ہے كہ اس كمیٹی نے گذشتہ روز 8 مئی كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ فلسطينی قيديوں كی بھوك ہڑتال كو تين ہفتے ہو چكے ہیں۔ ليكن صیہونی حكومت نے ان كے مطالبات كو تسليم نہیں كيا ہے۔ حالانكہ یہ مطالبات ابتدائی انسانی حقوق پر مبنی ہیں كيونكہ ان میں سے اكثر بغير كسی الزام كے گرفتار ہیں انہیں قيد تنہائی میں ركھا جارہا ہے۔
اس بيانیہ میں آيا ہے كہ قاتل اسحاق رابين نے قيد كے دوران شادی كی اور پر آسائش زندگی گزار رہا ہے۔ چند دن پہلے اس كا بھائی اور آلہ كار بھی رہا ہوگئے ہیں ليكن ہزاروں فلسطينی فقط الزام كی بنياد پر قيد كاٹ رہے ہیں۔
1003667
نظرات بینندگان
captcha