ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "examiner" نیٹ ور ك سے نقل كيا ہے امريكی اسلامی كونسل كيلی فورنيا اس رياست میں مسلم ڈے كا انعقاد كيا ہے۔ اور اس كا ہدف مسلمانوں كو انتخابات كے ذريعہ رياستی امور میں شركت كی دعوت دينا ہے۔
تحقيقات سے یہ بات سامنے آئی ہے كہ مسلمان ووٹرز صدارتی انتخابات میں مركزی كردار ادا كرسكتے ہیں۔ مسلم ڈے اسلامی امريكی كونسل كے پروگرام مسلم ووٹ كی ايك كڑی ہے تاكہ مسلمانوں كو امريكی صدارتی انتخابات میں شركت كی دعوت دے كر انتخابات پر اثر انداز ہوسكیں۔
ايگزيكٹو ڈائريكٹر زہرا بيلو نے سان فرانسسكو میں اس بارے میں كہا بعض گروپ مسلمانوں كے سياسی كردار كو امريكہ میں ختم كرنا چاتے ہیں ليكن ہم چاہتے ہیں كہ امريكی صدارتی انتخابات میں مسلم ووٹ كو خاص اہميت حاصل ہو۔ اس لئے امريكہ سے مختلف شہروں میں مسلم ڈے كے پروگرام منعقد كركے لوگوں كو انتخابات میں شركت كی طرف مائل كركے مسلم ووٹ كی اہيتو دكھانا چاہتے ہیں۔
1002804