تہران ؛ كتابی نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں دستاويزی فلموں كی نمائش

IQNA

تہران ؛ كتابی نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں دستاويزی فلموں كی نمائش

13:28 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322714
بين الاقوامی گروپ : تہران میں جاری پچيسویں بين الاقوامی نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں ہر روز خطے كی صورتحال ، مزاحمت اور ان كے علاوہ ديگر موضوعات پر مبنی دستاويزی فلموں كی نمائش كی جاتی ہے ۔
بين الاقوامی نمائش سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی بيداری ہال میں كل ۹ مئی كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے ، "خاموش دھماكہ"(جنگ كے دوران كيميائی ہتھياروں كے استعمال كے نتائج) كے عنوان سے دستاويزی فلم كی نمائش كی گئی ہے ۔
اسی طرح دن۲ بجے زبان شناس اور نظریہ ساز امريكی فلاسفر"اورم نوام چومسكی" كی جانب سے گزشتہ ۲۰ سالوں كے دوران امريكہ كی خارجی سياسيت كے بارے میں خطاب پر مشتمل دستاويزی فلم "منحرف شدہ اخلاق" كو بھی ناظرين كے لیے پيش كيا گيا ہے ۔
جبكہ اسرائيلی جيلوں سے رہائی پانے والے مجاہد "سمير قنطار" كے حوالے سے تيار كی گئی دستاويزی فلم "نہاريا سے بازگشت" ان ديگر فلموں میں سے ايك ہے جس كو آج شام ۶ بجے نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
1003980

نظرات بینندگان
captcha