مصر میں قرآن سيكھنے كے لیے "كتاتيب" انداز كو ترجيح دی جاتی ہے

IQNA

مصر میں قرآن سيكھنے كے لیے "كتاتيب" انداز كو ترجيح دی جاتی ہے

13:28 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322716
بين الاقوامی گروپ : قرآنی طلباء قرآن سيكھنے كے لیے "كتاتيب"انداز كی طرف رغبت ركھتےہیں ؛ مصر میں رائج ايك ايسی قديمی ترين روش جس میں سب سے پہلے حفظ قرآن مكمل كيا جاتا ہے اور اس كے بعد تجويد اور حسن قرأت كی تعليم دی جاتی ہے ۔
مصر كے دارالقرآن "النور" كے انچارج "نيازی محمد عبد العزيز" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ النور قرآنی سينٹر كی تعمير كا آغاز سال ۲۰۰۹ء میں ہوا اور دو سال بعد يعنی سال ۲۰۱۱ء میں یہ تعمیر اپنی تکمیل تک پہنچی تھی اور اسوقت یہ خصوصی سينٹر حفظ ، قرأت اور تجويد قرآن كريم كی تعليم میں فعاليت كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : النور قرآنی سينٹر میں پانچ سال سے بڑی عمركے بچے اور بچياں شركت كرتے ہیں اور ہر كوئی اپنی استعداد اور صلاحيت كے مطابق قرآن كو حفظ كرنے كی كوشش كرتا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ النوردارالقرآن كے انچارج "نيازی محمد عبد العزيز" ، "الشرقیۃ" صوبے میں قرآنی قرأتوں كے مركز كے انچارج اور جامع الازہر كے فارغ التحصيل ہیں ۔
1002363
نظرات بینندگان
captcha