اسلامی بيداری كی لہر بنيادی اقداركی جانب مسلمانوں كی بازگشت كا نتيجہ ہے

IQNA

اسلامی بيداری كی لہر بنيادی اقداركی جانب مسلمانوں كی بازگشت كا نتيجہ ہے

13:28 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322717
بين الاقوامی گروپ : دنيا بھر میں اسلامی بيداری كی نئی لہر كی ابتداء ہو چكی ہے اور وہ مسلمان جو مل جل كر شرافت اور احترام كی زندگی بسر كرنا چاہتے ہیں اس وقت اپنے بنيادی اقدار كی جانب پلٹ رہے ہیں اور اب وہ آمروں اور استبدادی طاقتوں كے زير سایہ زندگی نہیں گزارنا چاہتے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «Muslim Village»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہندوستان میں سنڈے اسلامی ميگزين "ریڈينس" كے ایڈیٹر اور مفكر "اعجاز احمد سليم" نے كہا ہے كہ اسلامی بيداری اور حالیہ رونما ہونے والی تبديلويوں كا آغاز گزشتہ صدی كے دوران اس وقت ہوا جب اسلامی ممالك استعمار كی زنجيروں كو توڑ كر آزاد ملك كی حيثيت حاصل كرنے میں كامياب ہوئے تھے۔
انہوں نے اس سوال كے جواب میں كہ كيوں مغربی دنیا اسلام كی حيات بخش تعليمات كے باوجود اس دين سے خوف زدہ ہے ؟ خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ مسئلہ درحقيقت غلط تعبيرات اور تصورات كا نتيجہ ہے جو مختلف وجوہات كی بنا پر اس وقت دنيا میں رائج ہو چكا ہے ۔
1003891
نظرات بینندگان
captcha