ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «newsring»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «La Vie» ميگزين كی ويب سائیٹ پر منتشر ہونے والی سروے رپورٹ كے مطابق فرانس میں صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں ۹۳٪ مسلمانوں نے سوشلسٹ پارٹی كے صدارتی اميد وار كو ووٹ ديئے ہیں جبكہ صرف ۷ ٪ مسلمانوں نے نيكولس سركوزی كو دوسری مرتبہ صدارتی عہدے پر فائز ہونے كے لائق سمجھا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، انتخابات كے پہلے مرحلے میں فرانسو اولينڈا نے مسلمان شہريوں كی مثبت رائے كو جلب اور فرانس كی اس دينی اقليت كے ۵۹٪ پيركاروں كےووٹ حاصل کیے تھے ۔ درحالنكہ پہلے مرحلے میں مسلمانوں كی جانب سے سركوزی كو صرف ۴٪ فيصد ووٹ ملے اور باقی ۳۷ فيصد ووٹ ديگر اميدواروں میں تقسيم ہو گئے تھے ۔
1003849