ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، ايك سيمينار كے دوران ملك كے علماء ، دانشوروں اور ماہرين كے توسط سے اسلامی تربيت میں علماء كے كردار پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
سيمينار كے دوران محترمہ "اڈاما" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ قرآن كريم ہر اس مسلمان كی زندگی میں بنيادی كردار كا حامل ہے جو قرآن كی تلاوت اور اس كی تعليمات پر عمل كرتا ہے اور علماء و مفكرين كو ہر قسم كی دينی تربيت كے لیے كلام الہی كی روح بخش تعليمات سے استفادہ كرنا چاہيئے اور اس كے مہم ترين نكات كی جانب خاص توجہ ركھنی چاہيئے جبكہ قرآن مجيد كی تعليمات اور مباحث سے استفادے كو اہل بيت ﴿ع﴾ كی سيرت مباركہ میں واضح طور پر مشاہدہ كيا جا سكتاہے۔
1004288