روس كے علاقے "سيبری" میں اسلام كی ١۴۰۰ سالہ تاريخ كا جائزہ

IQNA

روس كے علاقے "سيبری" میں اسلام كی ١۴۰۰ سالہ تاريخ كا جائزہ

23:52 - May 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2323264
علم و فكر گروپ : رشين فیڈريشن كے علاقے "سيبری" میں اسلام كی تاريخ ١۴۰۰ سال پر مشتمل ہے جب كہ اس علاقے میں ۴ ملين سے زائد مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، ۸ مئی كو روسی ٹی وی چينل "سيگو دنيا" نے اپنے ايك پروگرام كے دوران كہا ہے كہ اسوقت دنيا كے ٹھنڈے ترين علاقے سيبری میں ۴ ملين سے زائد مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں جبكہ اس علاقے میں اسلام كی تاریخ ۷۵ہجری کی طرف پلٹتی ہے۔
اس پرگرام كے دوران "سيگو دنيا چينل" نے روس كی خود مختار رياست "ياملو- ننتز" كے شہر "سالخارد" كے شہريوں كے بارے می بيشتر اطلاعات پيش كی ہیں جس میں ايك اندازے كے مطابق ۴۰ ہزار سے زائد افراد زندگی بسر کرتےہیں اور ان میں سے ٦ ہزار کی تعداد مسلمان شہریوں کی ہےجبكہ اس شہر میں اسلام كی قدامت كا بہترين مصداق اس شہركی قديمی مسجد ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سركاری اعداد و شمار كے مطابق اس وقت "سيبری" میں مسلمانوں كی تعداد تقريبا ۴ ملين سے زيادہ ہے ۔
1004939
نظرات بینندگان
captcha