شام میں بم دھماكے ؛ آج رات سيد حسن نصر اللہ كے خطاب كا اصلی محور

IQNA

شام میں بم دھماكے ؛ آج رات سيد حسن نصر اللہ كے خطاب كا اصلی محور

23:50 - May 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2323270
بين الاقوامی گروپ : آج اا مئی كی رات حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل ویڈيو كانفرنس كے ذريعے اپنے خطاب كے دوران دمشق میں ہونے والے حالیہ بم دھماكوں اور شام كے اندرونی بحران كا جائزہ لیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ" آج رات کو ۲۰۰٦ء میں اسرائيلی حملوں سے تباہ و برباد ہونے والے لبنان كے جنوبی علاقے كی تعمير نو كا كام مكمل ہونے كی مناسب سے منعقدہ ہونے والے پروگرام میں خطاب كے دوران شام میں جاری بحران اور كل ١۰ مئی كو ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماكوں کو اپنی گفتگو كا محور قرار دیں گے ۔
واضح رہے كہ یہ خطاب ویڈيو كانفرنس كے ذريعے حاضرين كے لیے نشر كيا جائے گا جس كے دوران لبنان كی وزارء كونسل كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
سيد حسن نصر اللہ كا خطاب مقامی وقت كے مطابق رات ۸ بجے نشر كيا جائے گا جس میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل خطے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات كا جائزہ لیں گے ۔
1005079
نظرات بینندگان
captcha