ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی شيعہ سپريم كونسل كے نائب صدر آيت اللہ "عبد الامير قبلان" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ دمشق میں دہشت گردانہ بم دھماكے شام میں پارليمانی انتخابات كی كاميابی کے خلاف دشمنوں کا منافقانہ ردعمل تھا ايسے انتخابات جس نے مغربی دنيا كے ان دعووں اور الزامات كو رد كيا ہے كہ شامی حكومت ملك میں اصلاحات نافذ کرنے سے گریز کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان دھماكوں نے شام كے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والی سازشوں كی نشاندہی كی ہے اور ثابت كيا ہے كہ ملك میں اس قسم كی منظم دہشت گردی شام كو كمزور كرنے اور مزاحمت كے دفاع میں اس ملك كے كردار كو ختم كرنے پر مشتمل صیہونی منصوبوں اور سازشوں کا حصہ ہے ۔
1005055