تيونس میں اسلامی اقتصاد كونسل كا قيام

IQNA

تيونس میں اسلامی اقتصاد كونسل كا قيام

23:48 - May 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2323281
بين الاقوامی گروپ : تيونس میں اسلامی مالياتی نظام كی ترقی كے لیے اسلامی اقتصاد كونسل تشكيل دی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «businessnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس میں حكومت بن علی كی سرنگونی كے بعد شہريوں كو اسلامی سرگرمياں انجام دينے كے لیے ملنے والی آزادی كے پيش نظر اقتصادی ماہرين اور سرمایہ كار بھی دنيا كے ديگر ممالك كے ساتھ تيونس كی ترقی كے لیے اسلامی اقتصاد كے فوائد سے استفادہ كرنے كے لیے حركت میں آ گئے ہیں ۔
لہذا اسی سلسلے میں ۲۸ اراكين پر مشتمل اسلامی اقتصاد كونسل كا افتتاح كيا گيا ہے جو ملك میں اسلامی مالياتی نظام كی ترقی اور اس شعبہ میں سرمایہ كاری كے خواہشمند حضرات كو جلب كرنے كے طريقہ كار كا جائزلے گی ۔
واضح رہے كہ كونسل نے ١۰ مئی كو سركاری طور پر اپنے كام كا آغاز كيا ہے اور ملك كے تمام وكلاء ، اقتصادی ماہرين اور بنكوں كے سربراہوں كو كونسل كی ركنيت اختيار كرنے كی دعوت دی ہے ۔
1005038
نظرات بینندگان
captcha