ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ "نعيم قاسم" نے المنار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اپنی كتاب "الامام الخمينی (رہ) : الاصالۃ و التجديد" ( امام خمينی (رہ) : بنياد اور جدت طرازی) كی تاليف كے ہدف كو بيان كرتے ہوئے كہا : امام خمينی(رح) كے بارے میں بہت زيادہ كتابیں لكھی گئی ہیں جن میں امام خمينی (رہ) كی شخصيت كے كسی ايك پہلو پر توجہ دی گئی ہے ، اسی بناپر میں نے فيصلہ كيا تھا كہ ايسی كتاب تاليف كروں جو اس عظيم قائد كی شخصيت كا مختلف زاويوں سے جائزہ لے۔
1004356